لاہور : شیرا کوٹ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا

Ishaq Arrest

Ishaq Arrest

لاہور (جیوڈیسک) بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ خیام روڈ شیراکوٹ میں پیش آیا۔ غیرت کے نام پر اسحاق نامی شہری نے اپنی بیوی صغریٰ کو گلا دبا کر قتل کر ڈالا۔

پولیس کے ہتھے چڑھا تو ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ملزم کا کہنا ہے بیوی کی بد کرداری نے سنگین اقدام پر مجبور کیا۔ دو بچوں کے باپ ملزم اسحاق کی شادی نو سال پہلے صغریٰ سے ہوئی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔