لاہور :طالبعلم سے مبینہ بدسلوکی ، استاد کو حراست میں لے لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سکول کے طالب علم سے مبینہ بدسلوکی پر استاد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کی روائتی بے حسی پر اہل علاقہ سڑک پر آگئے ۔ لاہور کے علاقے گرین ٹائون فیروز پارک باگڑیاں کے سکول میں مبینہ طور پر بچے کو ٹیچر نے مبینہ طور پر بدسلوکی کی ۔

والدین کی شکایت پر پولیس حرکت میں نہ آئی تو اہل علاقہ احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آگئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ملزم کو حراست میں لے لیا اور والدین کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی ۔ ملزم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد اہل علاقہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔