لاہور: 2 طالب علموں سے مبینہ زیادتی پر استاد گرفتار

Boys Abuse

Boys Abuse

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی چھائونی میں 2 طالب علموں سے مبینہ زیادتی پر استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے علی پارک کے رہائشی 3 بچے محلے دار استاد نعمان کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتے تھے، جہاں ملزم نے انھیں 2 اگست کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بچوں کے والد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔