لاہور: نوجوانوں پر تشدد، اے ایس آئی اور کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) تھانہ مغل پورہ کے علاقہ شالیمار لنک روڈ پر دو نوجوان شاہد اور علی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اے ایس ائی خادم حسین اور کانسٹیبل عابد اور نوید روک کر کاغذات مانگے۔

کاغذات نہ دکھانے پر ایک نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تشدد کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اور دونوں کانسٹیبلز کے خلاف تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایس ایچ او رائے ناصر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔