لاہور: آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پر ہلکے بادل اور سورج اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔۔۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج زیادہ تر وقت آسمان پر سورج موجود رہے گا جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تک رہے گا۔۔

بادل بلندی پر ہوں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہو گا۔۔۔14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی۔۔۔ جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔۔موسم کی یہ صورتحال کل بھی ہو گی۔