لاہور میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا

Temperature

Temperature

لاہور (جیوڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم، آج اہالیان لاہور اور فیصل آباد کے لیے پارہ آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کو ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت کئی مقامات پر برکھا برسے گی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ہفتہ کو موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کے بعد آج سورج پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے جس سے درجہ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امید ہے جبکہ آج لاہور میں درجہ حرارت 43 ، حیدر آباد میں 42 ، فیصل آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن ، اسلام آباد ، بالائی فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کل سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 47 ، سبی ، دادو ، سکھر ، پڈ عیدن 46 ، جیکب آباد ، موہنجوداڑو ، تربت ، جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔