لاہور میں آج موسم قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج بھی موسم قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں خوشگوار موسم کی لہر برقرار ہے ۔ درجہ حرارت میں کمی جاری ہے ۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اس واضح تبدیلی سے گرمی کا زور خاصا ٹوٹتا دکھائی دیتا ہے۔

مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم سے کم 45 فیصد تک برقرار رہے گا جس کی وجہ سے ہلکی رفتار سے چلنے والی ہوا خوشگوار احساس بیدار کرے گی ۔ موسم کی یہ لہر آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔