لاہور کا دورہ کر کے نریندر مودی نے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا، نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور کا دورہ کرکے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہئیں،امید ہے دونوں ملکوں کے تعلقات بگڑیں گے نہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ژوب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خیرسگالی کا جذبہ لے کر پاکستان آئے تھے جس سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو گی،اگر سب مثبت کردار ادا کریں گے تو مذاکرات کا عمل پٹری سے نہیں اترے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قومی قیادت کو چاہیے کہ ملکی مسائل کے حل اور قومی ترقی کے لیے اکٹھی ہو جائے، حالیہ بہتری میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا۔