لاہور: کینال روڈ پر دو ٹرکوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق شیخ زید اسپتال سے کینال روڈ کی جانب مڑنے والے ٹرک کو سامنے سے آنے والے دوسرے ٹرک نے ٹکر مار دی۔

ٹکر سے دونوں ٹرک الٹ گئے جس سے دونوں ڈرائیور زخمی ہو گئے جبکہ الٹنے والے ٹرک میں سے ایک کا بمپر قریب سے گزرنے والی موٹر سائیکل کو جا لگا اور موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کر دیا گیا۔