لاہور میں زیرتعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شالیمار کے علاقے میں زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے والے 3 مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے شالیمار میں شیلر چوک کے قریب زیرتعمیر عمارت میں شیٹرنگ کا کام جاری تھا کہ وہاں مزدوری کرنے والے 3 افراد کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

تینوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 2 بھائی اور ان کا بھتیجا شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی لاہور کے علاقے کینٹ میں بھی زیرتعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔