لاہور: زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق، 7 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے اٹھارہ سالہ مزدور جاں بحق اور بچے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

ملتان روڈ پر اقبال ایونیو سوسائٹی میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی ، بچے سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے، اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبے افراد کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا۔

ذرائع کے مطابق 18 سال کا مزدور وہاڑی کا رہائشی محمد ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔