لاہور : گجر پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 پولیس اہلکار زخمی

Lahore Police

Lahore Police

لاہور (جیوڈیسک) گجر پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر 2مشکوک افراد کو محافظ فورس کے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی، جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار ہارون زخمی ہوگیا اور ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے میو پسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔