لاہور : دو گاڑیوں اور رکشہ میں تصادم؛ 8 افراد زخمی

Rescue 1122

Rescue 1122

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ ایل ڈی اے ایوینیو میں دو گاڑیوں اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ایوینیو میں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی لپیٹ میں ایک رکشہ بھی آ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرہونے والے ٹریفک حادثہ کا مقدمہ بھی پولیس نے عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا ہے۔

مقدمہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ رابعہ بتول کے بھائی کی مدعیت میں غفلت برتنے اور خطرناک ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

حادثے کا ذمہ دار ڈرائیوراب تک مفرور ہے۔