تھانہ واہ کینٹ کےعلاقے میں کارروائی،5 مشتبہ افرادزیرحراست

wah cantt 5 detained

wah cantt 5 detained

واہ کینٹ (جیوڈیسک) تھانہ واہ کینٹ میں کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے تھانا واہ کینٹ کے علاقے میں ایک کارروائی کی جس کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ، 4 جعلی پولیس کارڈ اور نفرت انگیز لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔