آئندہ چار روز تک لاہور کا موسم خشک اور گرم رہے گا

Temperature

Temperature

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چار روز لاہور کا موسم خشک اور گرم رہے گا، اتوار کو درجہ حرات 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں صبح سے ہی گرمی کا احساس بڑھنے لگا۔ سورج کی تپش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آئندہ چار روز لاہور کا موسم خشک اور گرم رہے گا۔ اتوار کو درجہ حرات 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی۔