لاہور میں موسم گرما کے ملبوسات کا فیشن شو

Lahore Fashion Show

Lahore Fashion Show

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کیلئے رنگا رنگ فیشن شو سجایا گیا۔ قومی کرکٹ سٹار شعیب ملک نے اپنی دلکش کیٹ واک سے شو کی رونق دوبالا کردی۔

مقامی فیشن ہاؤس میں سجائے گئے شو میں ماڈلز نے موسم گرم کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کے جلوے بکھیرے۔فیشن شو میں بچوں کے ملبوسات بھی پیش کئے گئے ، کم سن بچوں نے ماڈلز کے روپ میں ریمپ پر جلوہ گر ہو کر اپنی خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بطور شوا سٹاپر فیشن شو ميں شرکت کی اورکیٹ واک کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ ملبوسات کے نئے ڈیزائنر متعارف کرانے کے علاوہ عوام کو فیشن کے نئے تقاضوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔