پاناما لیکس : اپوزیشن نے وزیر اعظم کیلئے 5 سوالات تیار کر لئے

Questionnaire

Questionnaire

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس پر ہنگامہ جاری ہے، اپوزیشن نے وزیر اعظم کے لیے 5 سوالات پرمشتمل سوالنامہ تیار کرلیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کیلئے اپنا سوالنامہ تیار کرلیا ۔ سوالنامہ میں پانچ مرکزی باقی ضمنی سوال ہیں۔

پہلا سوال ۔۔۔
وزیراعظم مے فیئرمیں فلیٹس سےمتعلق وضاحت دیں۔
دوسرا سوال ۔۔۔
پارک لین مے فیئر میں فلیٹس کب خریدے گئے
تیسرا سوال ۔۔۔
وزیراعظم برطانوی اخبارات میں فلیٹس سے متعلق خبروں کی وضاحت کریں
چوتھا سوال ۔۔۔
وزیراعظم وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس میں فلیٹس سے متعلق بیان کاجواب دیں
پانچواں سوال
وزیراعظم 1985 سے 2016 تک بیرون ملک خریدی اورفروخت کی گئی جائیداد کی تفصیلات دیں
چھٹا سوال
وزیراعظم اورانکےاہلخانہ نے 1985 سے 2016 تک کتناٹیکس دیا، تفصیلات دی جائیں
ساتواں سوال
وزیراعظم اپنے اور اہلخانہ کےنام آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بتائیں
آٹھواں سوال
آف شورکمپنیوں کی مالیت اور سرمایہ کاری کی تفصیلات بتائی جائیں