کروڑ لعل عیسن کی خبریں 4/6/2016

Cror Lal Eaisan News

Cror Lal Eaisan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)واپڈ ا اہلکاروں پر تشدد ،ملزمان گرفتار نہ ہوئے واپڈا آفس بند احتجاجی کیمپ جاری ،ملزمان گرفتار نہ ہونے تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی ،چھ میں سے ایک ملزم گرفتار جبکہ 3نے عبوری ضمانیتیں کرالیں ہیں روزانہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کر رہے ہیں قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے ،تفتیشی افسر محمد اسلم ،تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتہ بستی ملتانی چکنمبر99ٹی ڈی اے میں واپڈا ٹیم کے SDOمیں سلیم ،جواد الرحمٰن ،عثمان خورشید ،و دیگر عملہ نے ماسٹر شبیر کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا جہاں پر ڈائریکٹ کُنڈی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی میڑ اتارنے پر مسٹر شبیر عبدالرحمن،عبدالرشید ،تنویر،صدیق ،غلام محمد وغیرہ نے واپڈا ٹیم کو یر غمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس تھانہ کروڑ میں ایک ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر کے مدمہ درج کر لیا گیا لیکن بقیہ ملزمان گرفتار نہ کیے گئے جس کے خلاف واپڈا اہلکاروں نے احتجاج شروع کر دیا گزشتہ روز کام چھوڑ ہڑتال کر کے احتجای کیمپ لگایا گیا اور کہاگیا کہ پولیس اُن پر تشدد کے ملزمان گرفتار نہیں کر ہی جب تک ملزمان گرفتار نہیں کئے جاتے ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا دوسر ی جانب بشیر احمد کا موقف ہے کہ اس پر پہلے بلا وجہ 68ہزار روپے اضافی ڈالے گئے اور میٹر اُتار لیا گیا جس کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے تفتیشی افسر محمد اسلم کے مطابق ایک ملزم موقع پر گرفتار کرلیا تھا جبکہ 3ملزمان نے عبوری ضمانتیں کرا رکھی ہیں جبکہ ایک اور ملزم کو پکڑنے کے لئے کاروائی جاری ہے کیمپ میں SDOمیاں سلیم جواد الرحمن ،عثمان خورشید،چوہدری زاہد منیر،محمد ظفر جنجوعہ ،محمد اسلم ،میں زاہد،ظفر خان،چوہدری شاہد،افتخار نقوی سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)نام نہاد جمہوریت کے علمدار مختلف حوالے سے ووٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتے بلکہ اللہ کے خوف رکھنے والے ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز جمع کی نماز کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ شریعت کا مذاق اُڑانے والے حکمران سیکولر ایجنڈے پر کام کر کے اپنے لئے دوزخ کما رہے ہیں اور ملک کی تمام جاگیر فیکٹریاں فارم اپنے نام کرا کے قوم کی خدمت کے نام نہاد دعویدار بنے ہوئے ہیں دوسری جانب اسمبلیوں میں جانے والے گدی نشین جنہون نے کبھی شریعت کی بات کی اور نہ ہی حقوق نسواں بل نہ ہی شہید ممتا ز قادری کے بارے میں آواز بلند کی ایسے پیر جو باپ دادا کی گدیوں کے نام پر اسمبلیوں میں پہنچے کو شرم آنی چاہئے کہ یہ کن باپ دادا کی اولاد ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خوشامد کرنے والے لوگ جن کی نیتوں میں فطور ہے کبھی قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتے ،ماہ رمضان رحمت و بخشش اور عظمت برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں شیطان بند کر دیا جاتا ہے ہمیں چاہیے ہم اس مبارک مہینہ میں اپنا اور اپنے ہمسایوں کا پورا خیال رکھیں ۔