لالہ موسیٰ کی خبریں 11/5/2015

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) ماہ رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، انتظامیہ بے بس تفصیلات کے مطابق اس وقت بازار میں ٹماٹر سوروپے کلو، پیاز ساٹھ روپے کلو فروخت ہورہے ہیں،پانی ملادودھ 80روپے کلو،دہی 90روپے کلو،فروٹ ، سگریٹ ودیگراشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کردیاگیاہے،جبکہ انتظامیہ تماشہ دیکھ رہی ہے کوئی سرکاری ادارہ ریٹ چیک کرنے کی جر ات نہیں کررہا ہے،یورپ دنیامیں عیسائیوں کے تہوار کرسمس شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے تمام اشیاء کی قیمتوں میں نصف کمی کردی جاتی ہے لیکن ہمارے مسلمان رمضان سے ایک ماہ پہلے قیمتیں ڈبل کردیتے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)جماعت اسلامی ملک میں عدل و انصاف کا نظام لانا چاہتی ہے تا کہ ملک سے کرپشن ،لوٹ کھسوٹ ،مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور عام آدمی سکھ چین کا سانس لے سکے ،ان خیالات کا اظہارنائب امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری عرفان احمدصفی نیایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی نا اتفاقی مسلم حکمرانوں کی نا اہلی کو ثا بت کرتی ہے سعودی عرب اور یمن کا تنازعہ کا حل بات چیت ہے جنگ نہیں سعودی عرب پر حملے کا ایرانی بیان غیر منا سب ہے اسے ایسا بیان نہیں دینا چاہیے اسے پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ہمارے لیے حرمت رسولۖسب سے بڑھ کرہے گستاخی رسول نا قابل برداشت ہے اس پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے جس کی وجہ سے عالم کفر کو یہ جر اء ت ہوئی ہے او آئی سی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ، الطاف حسین کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الطاف پاکستان کاشہری ہی نہیںوہ پاکستان میں ا نتشا ر پیدا کرتا رہا ہے وہ دہشت گرد مافیا ہے اسے گرفتا ر ہو نا چاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) پولیس کے شانہ بشانہ امن وامان کے قیام میں کوشاں قومی رضاکار7ماہ سے اعزازیہ سے محروم،گھروں میں نوبت فاقوںتک پہنچ گئی، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ مہنگائی کے اس بدترین دورمیں بھی صرف 2ہزارروپے ماہوارکے عوض اپنی جان ہتھیلی پررکھ کرپولیس کے شانہ بشانہ امن وامان کے قیام میں فرائض اداکرنے والے پولیس قومی رضاکاروں کو گزشتہ سات ماہ سے اعزازیہ نما تنخواہ نہ مل سکی،سابق دورحکومت میں پولیس قومی رضاکاروں کی ماہانہ تنخواہ 7ہزارروپے مقررکرنے کا اعلان کیاگیاتھالیکن تاحال وہ صرف 2ہزارروہے ماہانہ قلیل اعزازیہ پر سیکورٹی ذمہ داریاں اداکررہے ہیں،پولیس قومی رضاکاروں نے ڈی پی او گجرات سے دردمندانہ مطالبہ کیاہے کہ انکا اعزازیہ فی الفوراداکیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)محض ترقیاتی کاموں سے عوام خوشحال نہیں ہوں گے ،مہنگائی اور بیروزگاری کا بھی خاتمہ ضروری ہے،موجودہ حکمران سڑکوںکی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ کے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے میسر آتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کی خوشحالی کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جانا چاہیے عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے مگر حکمران ہر سال ٹیکسوں کی بھرمار کر دیتے ہیں غریب آدمی کیلئے گزر اوقات مشکل ہو چکے ہیں جب کے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھی کاروبار زندگی متاثر ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی بد قسمتی ہے کہ حکمران دھاندلی سے اس پر مسلط ہو چکے ہیں اور بجائے عوام کو ریلیف پہنچانے کے اپنے محل کھڑے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بزنس کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے جو کہ ملک و قوم سے دھوکہ دہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی زیر قیادت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،اپنے علاقہ کے مسائل خود حل کروائیں گے،مقامی عوامی نمائندوں نے عوام کو بری طرح مایوس کر دیا ہے ،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے راہنمالیاقت علی کھٹانہ آف بھانوالی نے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہیں مقامی نمائندے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے اورعلاقہ بھر کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ن لیگی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کا ٹی وی ٹاک شوز میں جارحانہ رویہ اور غیر شائستہ گفتگو سے ثابت ہو تا ہے کہ الیکشن دھاندلی کے متعلق ان کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے یہ بات راہنما پی ٹی آئی لالہ موسیٰ طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست نے کہی انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 125کا الیکشن کالعدم قرار دیکر دھاندلی میں ملوث عملہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے حکومتی جماعت کو چاہیے تھا کہ دھاندلی میں ملوث عملہ کے خلاف مقدمات درج کر کے اائندہ الیکشن کی شفافیت کیلئے کردار ادا کرتی لیکن اس نے سپریم کورٹ جانے اور الیکشن کمیشن کے بد دیانت لوگوں کو بچانے کا فیصلہ کیا ہے چوہدری عابد شیر علی اور طلال چوہدری اس پر دلائل سے بات کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کر رہے ہیں ن لیگی راہنما کی گفتگو سن کر واضع ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے موقف سے عدالت کو اتفاق ہے این اے 122کا فیصلہ آیا تو ن لیگ کیلئے اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔