لالی ووڈ سٹار ریما خان آج 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Reema

Reema

لاہور (جیوڈیسک) لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ریما خان آج اپنی 45 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ اداکارہ نے دو دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

ہدایتکارہ ، پروڈیوسر اور اداکارہ ریما خان نے فنی کیرئیر کا آغاز فلم بلندی سے کیا ، ریما نے اپنی جاندار اداکاری اور شاندار رقص سے 2 دہائیوں تک لالی ووڈ پر راج کیا۔ اپنے فنی کیرئیر میں ریما نے 200 لالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ زمین آسمان ، شرارت ، نکاح ، کوئی تجھ سا کہاں ، لوّ میں گم ریما کی مشہور فلمیں ہیں۔

صف اول کی اداکارہ ریما پاکستان میں مختلف برانڈز کی اعزازی ایمبیسڈر بھی رہ چکی ہیں ۔ نومبر 2011 میں ریما خان نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرلی ۔ اداکارہ ان دنوں اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔