مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/6/2015

Kalyani

Kalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دوران سیر غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے دو افراد انڈین BSFنے رینجر کے حوالے کر دئیے، 15روز کی تفتیش کے بعد آز آرمی کلیرنس پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملک پورہ لاہور کے رہائشی 23مئی کو سیر کرتے ہوئے بارڈر کراس کر گئے تھے، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق23مئی کو ملک پاورہ لاہور کے رہائشی محمد سلیم اور شکیل احمد موٹر سائیکل نمبری LEV8334پر سوار ہو کر کتلوہی کے قریب بارڈر کی سیر کر رہے تھے کہ غلطی سے بارڈ کراس کر گئے، جس پر انہیں انڈین آرمی نے گرفتار کر لیا ،ونگ ہیڈ کواٹر کی اجازت سے بارڈر پلر نمبر151/11نزد گائوں کتلوہی انڈین BSFوالوں کے ساتھ ملاپ کیا گیا دوران ملاپ انڈیا والوں نے بتایا کہ آج دو سویلین بمعہ موٹر سائیکل بارڈر پلر نمبر149/03سے کراس ہو کر ہماری طرف آئے ہیں لہذا انہیں وصول کر لیں، دوبارہ 15:30بجے ونگ ہیڈ کواٹر کی اجازت سے انڈینBSFسے ملاپ کیا گیا اور مذکورہ سویلین کو بمعہ موٹر سائیکل واپس لے لیا، جنہیں بعد از آرمی کلیرنس پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر کی درخواست پر 4/55/52کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میرے حوالے سے شائع بیان میں کوئی حقیقت نہیں، انجمن تاجران کے کسی تاجر کا کسی صحافی سے کوئی تنازع نہیں، ظہور شاہین روپال صدر انجمن تاجران، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چند اخبارات میں انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال کے نام سے منسوب ایک بیان شائع کیا گیا تھا جس میں ذکر کیا گیا تھا کہ چند بلیک میلر صحافیوں کا ٹولہ دوکانداروں کو تنگ و حراساں کرکے رقم دینے پر مجبور کرتا ہے، جبکہ مٹھی گرم نہ کرنے پر دوکانداروں کے خلاف مختلف محکموں کو شکایت کرکے تاجروں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ جس کے متعلق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ)کے وفد نے صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال سے پوچھا گیا کہ بلیک میلر صحافی ٹولہ اور جن تاجروں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ان کے نام واضع کئے جائیں تاکہ ان صحافیوں کا محاسبہ کیا جا سکے ، جس پر انجمن تاجران کے صدر ظہور شاہین روپال نے کہا کہ میرے حوالے سے مختلف اخبارات میں بیان لگایا گیا ہے کہ صحافی برادری دوکانداروں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورتی ہے اس میں کوئی حقیقت نہ ہے، صحافی بھائی ہمارے کسی دوکاندار کو بلیک میل نہیں کر رہے اور ہمارے کسی دوکاندار کو صحافیوں سے کوئی شکایت نہ ہے، بعد ازاں پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا مذمتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی کہ اغواء و بھتہ کے مقدمات میں ملوث حکومت، حریف اور اساس کے نمائندگان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من گھڑت و بے بنیاد بیان شائع کرکے صحافیوں کو بد نام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی کہ قومی اخبارات کے مالکان اغوائ، بھتہ کے مقدمات میں ملوث پرویز طاہر،احسان اللہ خان کو نمائندگی سے فارغ کریں جو قومی اخبارات اور صحافت کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126