مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/5/2015

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محفل جشن معولود کعبہ امیر کائنات حضرت علی کا اہتمام،40پونڈ کا کیک کاٹا گیا، سید اسرار احمد زیدی شاہ، پیر سید صابر حسین شاہ و صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کی شرکت، تفصیلات کے مطابق محمد رمضان مغل کی رہائش گاہ پر محفل جشن معولود کعبہ امیر کائنات حضرت علی کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن سید اسرار احمد زیدی شاہ کی طرف سے لایا گیا40پونڈکا کیک پیر سید صابر حسین شاہ نے کاٹا،محفل میں شیخ فقیر حسین، استاد لیاقت علی خان، علی رخاں خاں، وحید الحسن سوہنی خان،صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی ،بابا گل شاہ، بابا سلیم شاہ، بابا نجم شاہ، دلیل حسین، نثار حسین، شاہد عباس رنگی ودیگر نے خصوصی شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میرے بیٹے کے خلاف شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی خبریں شائع کروانے والے افراد میرعے بیٹے کے اغوا میں ملوث ہو سکتے ہیں، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کلیاں کے رہائشی علی محمد نے پریس کلب مصطفی آبادللیانی (رجسٹرڈ) کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عرفان 5 اپریل سے لا پتہ ہے جس کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مصطفی آباد میں 5مئی کو درج ہوا، جبکہ 6مئی کو کسی نا معلوم شخص سے قصور سے خبر شائع کروائی کہ عرفان کلیاں سے شادی شدہ خاتون رضیہ کو اغوا کرکے لے گیا ہے، جس میں کوئی حقیقت نہیں، نہ تو کلیاں سے کوئی خاتون اغوا کوئی ہے اور نہ ہی تھانہ مصطفی آباد میں کسی عورت کے اغوا کی درخواست دائر کی گئی ہے، ہمیں یقین ہے کہ ایسی خبریں شائع کروانے والے میرے بیٹے عرفان کے اغوا میں ملوث ہو سکتے ہیں، ہم وزیر اعلی پنجاب، ڈی آئی جی و ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عرفان کی طرف سے رضیہ بی بی کو اغوا کرنے کی خبریں شائع کروانے والے شخص کو ٹریس کرکے میرا بیٹا بازیاب کروایا جائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقدہوا،اجلاس میں سنیئر صحافی سید ماجد علی شاہ و شہزاد علی شاہ کے خلاف تھانہ نشتر میں درج جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صدر یونین آف جرنلسٹ نشتر ٹائون سید ماجد علی شاہ اور چیئرمین شہزاد علی شاہ کے خلاف تھانہ نشتر ٹائون میں درج جھوٹا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے کہا کہ نشتر ٹائون یونین آف جرنلسٹ نے ہمیشہ مظلوم افراد کی ترجمانی کی ہے ۔ دو فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعہ پر سنیئر صحافیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں پر ہونے والے جھوٹے مقدمہ کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Lalyani

Lalyani