مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/5/2016

Lalyani

Lalyani

صحافت کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: محمد عمران سلفی صدر پریس کلب
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صحافت کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حکمرانوں اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں،صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ہم حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو سہولیات فراہم کر کے ملک کے چوتھے ستون کو مضبوط اور محفوظ بنائے، ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی سماجی و انسانی حقوق شعبہ صحافت کے بغیر ادھورے ہیں، اس موقع پر شاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،سردارہارون اقبال،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع قصور کے صحافی بہت پازیٹیو جرنلزم کرتے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہوتے ہیں:ڈی سی او قصور محمدشاہد
قصور( بیورورپورٹ)ڈی سی او قصور محمدشاہد نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق سے غافل نہیں ،دن رات بغیر معاوضوں کے خدمت خلق کے جذبے سے صحافی برادری کام کررہی ہے ، کٹھن حالات اور سختیاں بھی انہیں اچھائی سے نہیں روک سکتیں ، ضلع قصور کے صحافی بہت پازیٹیو جرنلزم کرتے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہوتے ہیں ،جرنلسٹ کالونیوں ،تمام سرکاری وپرائیویٹ اداروں میں انہیں نمایاں مقام دینا اورانکے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانا ہماری زمہ داری ہے ، الہ آباد پریس کلب کے ساتھیوں کیساتھ ہونیوالی محکمہ واپڈا کے چندملازمین کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے ،ایس ای واپڈا قصور سرکل کو انکوائری کا کہہ دیا ہے مکمل انکوائری رپورٹ ملنے پر متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم صحافت کے عالمی دن کے موقع پر یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام بزرگ صحافیوں کو پھولوں کے تحائف اور کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ صحافی برادری اور محکمہ پولیس ایک قبیلہ ہیں ہمارہ مشترکہ مشن عوام کی خدمت اور انہیں پرامن وآزاد ماحول فراہم کرنا ہے قصور پولیس ہرمشکل گھڑی میں صحافیوں کیساتھ کھڑی ہوگی ،اس موقع پر چیئرمین پریس کلب محمداشرف واہلہ ،صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، جنرل سیکرٹری محمداحمدچوہدری ، سنیئر نائب صدر پریس کلب محمدشفیق سہجریاء ، نائب صدر محمدعمران زیب کمبوہ، نائب صدر خالد نواز خان ،الہ آباد پریس کلب کے سرور زاہد ودیگر ساتھیوں ،صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمدعمران سلفی،سنیئرنائب صدر سعیداحمدبھٹی ،صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن محمداجمل شاد ،ملک عارف علی ، عمیرعلی انصاری،مہرشان الہی ، بابا مہرعبدالرحمن ودیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈی سی او قصور محمدشاہدنے صحافیوں میں پھول تقسیم کئے ، آخر میں کیک کاٹا گیا اور صحافیوں کیلئے دعائیں کی گئیں ۔جبکہ پریس کلب کے سنیئر رکن ملک عارف علی کے گھر ہونیوالے بیٹے کی ولادت پر مبارک باد پیش کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنیئر صحافی ملک محمد عارف کے ہاں بیٹے کی پیدائش،پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی مبارکباد
قصور ( بیورورپورٹ)سنیئر صحافی ملک محمد عارف کے ہاں بیٹے کی پیدائش،پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی مبارکباد، نومود کی لمبی عمر کی دعا، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی ملک محمد عارف کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، چیئرمین ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، صدر یو نین آف جرنلسٹ شاہد عمر،صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،سردارہارون اقبال،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نومولود کی لمبی عمر کی دعا کی گئی

PRESS DCO

PRESS DCO

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313