مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/1/2015

MPA Nadeem

MPA Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صوبے بھر میں خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال اور مفیدرکن بنانے کیلئے ”پنجاب خدمت کارڈ پروگرام” کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ پروگرام پورے پنجاب میں شروع کیا گیا ہے اور رقوم کی ادائیگی کیلئے ایسا باوقار طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے جس سے ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ مستحق خصوصی افراد بینک آف پنجاب کی شاخوں یا اے ٹی ایم مشینوں سے رقوم حاصل کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175و پارلیمانی سیکرٹری محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد بھی عام شہریوں کی طرح عظیم پاکستانی ہیں اور ان کے دل میں بھی وطن کی تڑپ اور معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اس کا بوجھ بانٹنے کا جذبہ اور لگن موجود ہے۔ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیںاور ان کی معاونت کرنا معاشرے اور ریاست کا فرض ہے اور اسی عظیم مقصد کو پیش نظر رکھ کر پنجاب بھر میں خدمت کارڈ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جو وطن عزیز اور معاشرے کیلئے کچھ کرنے کے حوالے سے دل میں گہری تڑپ رکھتے ہیں۔ خصوصی افراد کو اگر تکنیکی، فنی اور ووکیشنل تربیت سے آراستہ کیا جائے تو وہ معاشرے کیلئے کارآمد اور مفید ثابت ہو سکتے ہیں اور معاشرے کے دکھ درد بانٹنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سمال انڈسٹری کو بجلی کی سپلائی کیلئے 50لاکھ روپے کی لاگت بچائی گئی لائن کا زیادہ تر حصہ چوری، انڈیپنڈڈ فیڈل اب ڈمیسٹک فیڈل میں تبدیل ہونیکی وجہ سے انڈسٹری ویرانے کا منظر پیش کرنے لگی، واپڈا کے اعلی حکام نے آنکھیں بند کر لی، فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹری کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 50لاکھ روپے کی لاگت سے ایک لائن بچائی گئی تھی جس کی موجودہ مالیت5کروڑ کے قریب ہے، جو کہ واپڈا کے کاغذات میں زیادہ تر چوری ہو چکی ہے، جسے واپڈا اہلکاروں نے خود چوری کرکے نا معلوم افراد کے خلاف فوری کے مقدمات درج کروا رکھے ہیں، سمال انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے انڈیپنڈڈ فیڈل تاریں و کھمبے چوری ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک فیڈل پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بیروز گاری کو ختم کرنے کیلئے لگائی گئی سمال انڈسٹری ویرانے کا منظر پیش کررہی ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سرمایہ داروں نے خریدے گئے پلاٹوں پر تاحال انڈسٹری نہیں لگائی ، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سمال انڈسٹری کی تاریں و کھمبے چوری کرنے میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انڈیپنڈڈ فیڈل بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سمال انڈسٹری بحال ہو سکے اور حلقہ سے بیروز گاری کا خاتمہ ہو سکے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126