جب بھی اس ملک نے ترقی کی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں کی۔ شفیق لنگڑیال

Shafique Langrial

Shafique Langrial

لاہور : میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر میاں شہباز شریف کو پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر معروف سیاسی وکاروباری شخصیت رہنما پاکستان مسلم لیگ (نون) چوہدری شفیق لنگڑیال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اس ملک نے ترقی کی پاکستان مسلم لیگ (نون)کی حکومت میں کی۔ آج بھی پا کستان تیزترین ترقی کر نے والوں ملکون میں شامل ہو گیا ہے۔

انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (نون) کی قیادت اس ملک کو اشین ٹائیگر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 2013کے پا کستان سے آج کا پا کستان بہت بہتر ہے۔

دہشت گردی میں نمایاں کمی لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے ۔آنے والا وقت میں بھی پا کستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔پا کستان میں 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کا سب بڑا مطالبہ پو را کر دیں گے۔