زمین کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کر کے چچا زاد بھائیوں کو زخمی کر دیا

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) نواحی گائوں لاکھوبریار میں زمین کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کر کے چچا زاد بھائیوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاکھو بریار کے رہائشی مختار احمد کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہاتھا گزشتہ روز مختیار احمد کے بیٹے شبیر احمد اور محمد سلیم اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ اچانک ان کے چچا زاد بھائی غلام الرسول، نیاز احمد اور محمد احمد آگئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے محمد سلیم اور شبیر احمد کو شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے،مقامی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔