ملک میں ٹیکس ریٹرن گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں ٹیکس ریٹرن گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی کم ہے ۔ ٹیکس ڈائریکٹری 15-2014 کے مطابق 3 لاکھ 22 ہزار ایسے ٹیکس پیئر ہیں جنہوں نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ۔ دیکھا جائے تو ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن ٹیکس ڈائریکٹری 15-2014 کے مطابق صرف 8 لاکھ 55 ہزار افراد نے اپنی آمدن و ٹیکس کی تفصیلا ت گوشواروں کی شکل میں ایف بی آر میں دائرکی ۔

اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 10 لاکھ یا اس سے زائد ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد صرف 32 ہزار ہے ۔ 500 سے زائد اور 20 ہزار روپے تک قومی خزانے میں جمع کرانے والوں کی تعداد لگ بھگ ڈھائی لاکھ بنتی ہے ۔ ٹیکس ریفارم کمیشن کے مطابق ہمارے ملک میں ٹیکس دائرہ کار چھوٹا نہیں ہے بلکہ اس میں خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس چوری ہوتی ہے اور اس میں زیادہ فائدہ امیروں اور بااثر افراد کو ہوتا ہے جو مختلف قسم کی ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔