پیپلز پارٹی ٹیکسلا میں ہمیشہ بڑی قوت رہی ہے ,یہ شہیدوں کی جماعت ہے: سید جابر شاہ

SYED RIAZ HUSSAIN SHAH TAXILA

SYED RIAZ HUSSAIN SHAH TAXILA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری اور نائب صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن سید جابر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ٹیکسلا میں ہمیشہ بڑی قوت رہی ہے، اور آئندہ بھی بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی، یہ شہیدوں کی جماعت ہے اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہے نام نہاد سروے اس کی قوت کم نہیں کر سکتے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر بلاول بھٹو فورس اور پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پنجاب کے راہنما زاہدالحسن زیدی، سابق امیدوار برائے کونسلر سید حسنین رضا نقوی بھی موجود تھے،

جابر شاہ نے کہا کہ حالیہ ٹیکسلا بار کے انتخابات میں میری جیت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی اب بھی ایک قوت ہے اور ٹیکسلا کچہری میں میری جیت پر میرا نہیں بلکہ جئیے بھٹو کے نعرے لگے جہاں مقامی میڈیا موجود تھا، اور کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب پیپلز پارٹی کا کوئی نہ کوئی پروگرام نہ ہو بلکہ ٹیکسلا میں بلاول بھٹو فورس اور پنجاب سوشل میڈیا کے راہنما زاہدالحسن زیدی کی قیادت میں درجنوں پروگرام منعقد ہوئے حال ہی میں سید خادم حسین شاہ کی رہائش گاہ پر شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کا پروگرام ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں سوئے ہوئے نہیں ہیں ،انشااللہ وہ دن دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی، میں اپنے چیمبر میں کارکنوںسے ہمیشہ رابطے میں ہوں اور میری خدمات بھی سب کے سامنے ہیں ۔