موضع موسن شاہ میں اشتمال اراضی کا کام جاری ہے، ذوالفقار علی خان

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موضع موسن شاہ میں اشتمال اراضی کا کام جاری ہے، افواؤں پر کان نہ دھریں۔ان خیالات کا اظہار سی او اشتمال سردار افتخار خان ڈھانڈلہ نے موسن شاہ میں اشتمال اراضی کے 45 ونڈا جات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر صدر بار سردار ذوالفقار علی خان اور ذیشان مرتضٰی خان نے اشتمال کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشتمال نہ ہونے سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں اور زائد رقبہ پر قابض لوگ اشتمال میں روکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر غلام مرتضیٰ خان ایڈوکیٹ،کامران خان،ملک خضر حیات سیال،غلام مصطفٰی خان،ہاشم علی خان سیہڑ،شوکت منیر خان،ظہیر عباس،پیر بخش جوئیہ،غلام رسول درکھان ،احمد یار سیال و دیگر نے شرکت کی۔