زمینوں کی مالیت طے کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کی تیاریاں

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) زمینوں کی مالیت کے تعین کیلئے حکومت آرڈیننس لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد کوئی اسٹیٹ ایجنٹ یا سرمایہ کار ٹیکس دینے سے انکار نہ کر سکے گا۔ پانچ سال پرانے سودے بھی قانونی حیثیت اختیار کر جائیں گے۔

ذرائع ابف بی آر کے مطابق ملک کے اکیس شہروں کی زمینوں کی مالیت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے طے کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ یہ ریٹ ایک سال کے لئے ہوں گے۔ ان میں سالانہ اضافے کی شرح پارلیمنٹ طے کرے گی۔

آرڈیننس کے ذریعے ڈی سی ریٹ پر پانچ سال پرانے اور یکم جولائی کے بعد طے ہونے والے زمینوں کے سودوں کو قانونی حیثیت دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تاجروں کے درمیان معاملات تیس جولائی تک طے پا جائیں گے۔