حیدری اسپورٹس نے جانباز اسپورٹس اور نیشنل شاہین نے ینگ عید گاہ کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں حیدری اسپورٹس نے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-1 سے شکست دیدی کھیل کے دوران وقت مقررہ تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ،پنالٹی ککس مرحلے میں حیدر ی اسپورٹس کی جانب سے واجد ،کبیر ،شاہنواز اور آصف نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے گیند جال تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ جانباز اسپورٹس کے صلاح الدین ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیشنل شاہین نیینگ عید گاہ فٹ بال کلب کو 4-2 سے ڈھیر کردیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے عمیر ،اسلم ،علی خان اور جہانزیب نے گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کے ذبیر نے 2گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،یوسف بلوچ ،حیدر علی ،فیض HBL،نذر شباب ،گلزار ظہور اور اعظم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ او ر میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔