لائوس، بم دھماکہ، 2 چینی شہری ہلاک، ایک زخمی

Laos

Laos

لائوس (جیوڈیسک) لائوس میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

لائوس میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین صوبہ ایگزسابون کے پہاڑی علاقے میں سفر کر رہے تھے۔

اس دوران بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔