لاڑکانہ : طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف رائس ملرایسوسی ایشن کا احتجاج

Rice Mills Association Protest

Rice Mills Association Protest

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں رائس ملرایسوسی ایشن کے ارکان نے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رائس ملرایسوسی ایشن شہدادکوٹ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں تاجر برادری اور مزدوروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے لیبرہال سے سیپکو آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور سیپکو آفس کے باہردھرنا دیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث چاول کے کارخانوں میں مسلسل کام کی بندش ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں۔