حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کیلئے دباو جاری رکھیں گے : امریکی نمائندہ خصوصی

Richard Olson

Richard Olson

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن نے امریکی کانگرس کمیٹی کو بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کیلئے دباو جاری رکھیں گے۔ یہ تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردوں کے کئی محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ قومی ایکشن پلان میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔

کراچی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنائے۔ پاکستان اور بھارت کے بہتر تجارتی تعلقات کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔ اتحادی سپورٹ فنڈ کی فراہمی سے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف کارروائی میں مدد ملی۔