گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 12 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1267 ڈالر سے بڑھ کر 1279 ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزار 950 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 300 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 114 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 5 روپے کمی سے 725 روپے ہو گئی۔