گزشتہ سال کی نسبت صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے: گورنر سندھ

Ishrat ul Ibad

Ishrat ul Ibad

کراچی (جیوڈیسک) یوم پاکستان پر گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے بھی سیکورٹی کے حصار میں مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

مہمانوں کی کتاب میں بھی تاثرات قلمبند کیئے۔ ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی و پالیمنٹرین نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

یوم پاکستان کے موقع پر سندھ رینجرز کے قائم مقام ڈپٹی ڈی جی کرنل جاوید اقبال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت مختلف اعلی شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔