مرحوم ڈاکٹر شیر علی شاہ کی دینی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی : ملک ایک اور اھلِ علم سے محروم ہوگیا، مرحوم ڈاکٹر شیر علی شاہ ا یک علمی شخصیت تھے، انکی وفات سے اھلِ علم میں سو گواری کی فضا ء قائم ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی، غفران اﷲ ہزاروی اور عنایت اﷲ فاروقی نے گزشتہ روز وفات پانے والے جامعہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث اور ممتاز عالم ِدین ڈاکٹر شیر علی شاہ کی وفات پراپنے بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ مرحوم کی دین اسلام اور ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔