کراچی کی خبریں 6/10/2016

Turabul Haq Qadri Dua

Turabul Haq Qadri Dua

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ جماعت اہلسنت شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا کی سربراہی اور ایدیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ساوتھ مرزا خورشید بیگ کی صدارت میں ہونے والے گجراتی قومی موومنٹ ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اور سول ڈیفنس ساوتھ کے مشترکہ تعزیتی اجلاس میں گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا ‘ ‘ چیف پیٹرن جونا گڑھ فیڈریشن نوابزادہ غلام محمد خان ‘ جنرل سیکریٹری سلیم لودھی ‘ آفس سیکریٹری غلام مصطفی خان ‘ مرزا خورشید بیگ ‘ فرزند جوناگڑھ اقبال چاند‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ میڈیا سیکریٹری نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی ‘ انسپکٹر خالد محمود قریشی ‘صدیق میمن زری والا ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ یونس شیخ ‘سلیمان پڈھیار ‘ وہاب کھتری ‘ اقبال حسن خان ‘ نور محمد غازی ‘ سلیم ترک ‘ دوست محمد انیچر ‘ علی مراد ‘ عباس سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عابد سولنگی‘یونس سایانی ‘ فاطمہ میمن اور جونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ و گجرات سے تعلق رکھنے والی دیگر معتبر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور شاہ تراب الحق قادری کی خدمات کا اعتراف‘ ان کی مغفرت و ایصال ثواب ‘سلامتی و استحکام پاکستان‘ دہشتگردی سے مکمل نجات اور ترقی و خوشحالی عوام کیلئے دعا کے علاوہ مرحوم شاہ تراب الحق قادری کے اہلخانہ و سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ فیڈریشن کی منتخب باڈی 6ماہ قبل اپنی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد قانونی و آئینی طور پر ازخود تحلیل ہوچکی ہے جس کے بعد جماعتوں کے اتفاق رائے سے سلیم لودھی قائم مقام جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض نبھارہے ہیں مگرفیڈریشن کے معاملات کو احسن طریق سے چلانے اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی باردریوں وجماعتوں کے مسائل کے حل کیلئے فیڈریشن کے انتخابات لازم ہیں اسلئے نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی اس سلسلے میں تعاون فرماتے ہوئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے میری جانب سے فیڈریشن کے انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ انتخابات میں تاخیر برادریوں میں انتشار اور مضمرات کا باعث ہے ۔یہ بات جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی نے مثالی انتخابی خدمات پر نواب جہانگیر خانجی کے ہاتھوں ملنے والے ”پرائیڈ آف پرفارمنس “ ایوارڈ ملنے پر نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی ‘جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ‘ فیڈریشن کے سابق صدر اقبال ساند ‘ سابق جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب و دیگر سابق عہدیداران اور موجودہ و قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی‘ ایشوریا جونیجو سندھی جماعت اور جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں اور ان کی نمائندہ جماعتوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے میری انتخابی و سماجی خدمات کا ادراک ‘ اعتراف اور ”پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ“ اور خراج تحسین کا اظہار یقینا میرے لئے اعزاز ‘میری خدمات کا صلہ اور کمیونٹی کا مجھ پر اظہار اعتماد ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمارا دیرینہ دشمن بھارت جس جارحانہ انداز میں پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کئے بیٹھا ہے اور خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی آرمی چیف پاکستان کی سالمیت پر وار کرنے کے عزائم کا اظہار کر رہے ہیں اس کے پیش نظر تو حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے اپوزیشن کے قائدین سمیت تمام قومی سیاسی قائدین کو یکجہت ہو کر دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنا چاہئے جس کی قوم ان سے توقع بھی کرتی ہے اور تمام قومی سیاسی قائدین ایک پلیٹ فارم پر متحد بھی نظر آتے ہیں۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے قومی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے‘ عمران خان و تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ قومی امنگوں کی ترجمانی سہی مگر موجودہ حالات اس مطالبہ کیلئے سازگار نہیں اسلئے فی الوقت عمران خان کو بھارت کیخلاف حکومت ‘ عسکری و سول قیادت ‘ پارلیمنٹ ‘ قومی سیاست اور قوم کا ساتھ دینا چاہئے اور اپنی تحریک و مطالبہ کو حالات کی سازگاری تک مو ¿خر کردینا چاہئے کیونکہ فی الوقات یہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے ۔