تازہ ٹی 20 رینکنگ، پاکستان ساتویں پوزیشن پر جا پہنچا

 Pakistan T-20 Team

Pakistan T-20 Team

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے زخموں پر نمک پاشی۔ قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر جا پہنچی۔

بلے بازوں کی ٹاپ 10 فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کیرئر میں پہلی مرتبہ ٹاپ 10 بلے بازو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

گرین شرٹس کے ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی باؤلنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ تازہ رینکنگ کیمطابق ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا پہلا، آسٹریلیا کا دوسرا جبکہ سری لنکا کا تیسرا نمبر ہے۔