ہنساتا، رلاتا 2016ء

2016

2016

تحریر : فاطمہ خان
وقت کا کام ہے گزرنا اور گزرتے رہنا ۔یہ کسی کیلئے نہیں رکتا، وقت کبھی زخموں کو ادھیڑتا ہے اور کبھی مرہم رکھتا ہے ، ہر سال کی طرح یہ سال بھی اپنے وقت مقررہ پر اختتام پزیر ہونے کو ہے ، ہر سال کی طرح 2016کی شروعات بھی بے پناہ امیدوں اور خواہشات کے ساتھ ہوا۔ یہ سال گزرے تمام سالوں کے مقابلے میں بے حد بھاری ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ بہاریں بھی لایا اور بہت سی بھلائی نہ جانے والی یادیں اور خوشیاں دے گیا۔

جمعے کے مبارک دن سے شروع ہونے والے اس سال میں پاکستان نے Asia Pacific ICT Alliance Awardsمیں تین سونے کے اور چھ چاندی کے تمغے اپنے نام کئے۔ اسی سال پاکستانی نژاد پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نے امریکا میں مسلمینیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا اسی کے ساتھ پاکستانی ڈیجیٹل رائٹ ایکٹویسٹ نگہت داد کو رائٹس ٹیولپ ایوارڈ (Rights Tulips Award)سے نوازا گیا۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں کی بنائی ہوئی پاکستان کی پہلی فارمولا الیکٹرک کار کو امریکا کے مقابلوں میں جگہ دی گئی۔

پاکستانی ٹیک enterpreneur جہاں آرا ء کو وائٹ ہائوس میں آنے کی دعوت دی گئی تاکہ وہ Stanford Universityمیں ہونے والے گلوبل انٹروپرونل شپ سمٹ Global Enterpreneurship Summit 2016میں بات کرسکیں۔ ان تمام خوشیوں بھری یادوں کے ساتھ ساتھ 2016نے ہم سے ہمارے بہت ہی پیارے لوگوں کو ہم سے دور کردیا ۔ جن میں سرفہرست دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے مالک اور تقریباً 20,000بچوں کے سرپرست عبدالستار ایدھی ہیں جو ساری دنیا اور پاکستان کی خدمت کرنے کے بعد 8جولائی 2016 کو بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

عبدالستار ایدھی کے بعد دنیا بھر میں مشہور پاکستانی صوفی گلوکار امجد صابری اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کو گولیوں کی بوچھاڑ سے زخمی کردیا اور وہ بے انتہا خون بہہ جانے کی وجہ سے وہیں دم توڑ گئے ۔ان افراد کے ساتھ ساتھ گلوکاری چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والے مشہور نعت خواں جنید جمشید پاکستان ایئر لائن کے بد قسمت طیارے PK-661جہاز کے باقی مسافروں کے ساتھ ”حویلیاں” میں تباہ ہوجانے کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔

وقت ٹہرتا نہیں ان تمام خوشیوں اور غموں کے باوجود اس سال کے اختتام پہ چھوڑ جانے والوں کے لئے دعائوں کے ساتھ ساتھ آنے والے سال 2017 کو نئی خواہشوں اور نیک تمنائوں کے ساتھ خوش آمدید کر تے ہیں دعا ہے یہ سال خوشیوں بھرا سال ثابت ہو۔

تحریر : فاطمہ خان