جب ہنسانے والا ہی رلا گیا

Moin Akhtar

Moin Akhtar

تحریر : محمد ارشد قریشی
آج 22 اپریل کو معین اختر کو ہم سے جدا ہوئے پانچ سال بیت گئے جس نے اپنے مخصوص انداز گفتگو اور چٹکلوں سے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا وہ گھٹن زدہ ماحول میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے 24 دسمبر 1950 کو شہر قائد کراچی میں پیدا ہوئے لڑکپن سے ہی شو بزکی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہر بڑے اداکار کی طرح معین اختر کی بھی فنی درسگاہ ریڈیو پاکستان کراچی ہی رہی معین اختر نے اپنے 45 سالہ مفی کیرئیر ہزاروں کردار ادا کیئے گلوکاری کا شوق بھی زمانہ جوانی سے رہا جس کی تسکین کی خاطر کئی گانے بھی گائے اسٹیج ڈراموں میں اکثر بہت شوق سے کو کو کورینا کے بول والا نغمہ گایا کرتے تھے طنز و مزاح کے علاوہ کسی بھی شخص کی پیروڈی کرنے میں کمال رکھتے تھے۔

معروف رائیٹر نور مقصود کے ساتھ ان کے ٹیوی شوز بہت مقبول ہوئے اسٹیج ڈراموں کے علاوہ کئی ٹی وی سیریل میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھائیان کے مقبول ترین ڈراموں میں روزی،لوز ٹاک، آنگن ٹیڑھا،عید ٹرین، اسٹوڈیو دھائی، اسٹوڈیو پونے تین،ففٹی ففٹی،ہاف پلیٹ،سچ مچ شامل ہیں معین اختر ہنستے ہنساتے قہقہوں کی گونجوں میں اس معاشرے میں پھیلی برائیوں اور کئی سماجھی اور معاشرتی مسائل کی جانب حکمرانوں کی توجہ مبذول کرائی۔

ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز اور ستارہ حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا معین اختر نجی محفلوں میں بھی ایسے جملے کس دیا کرتے تھے جس کی بازگشت حکومتی ایوانوں میں بھی سنائی دیتی تھی پاکستان کے علاوہ پڑوسی ملک ہندوستان میں بھی ان کے بے شمار مداح ہیں کئی پروگراموں میں ان کی دلیپ کمار کی پیروڈی کو بہت پسند کیا گیا 22 اپریل 2011 کو شوبز کی دنیا کا یہ چمکتا دمکتا سورج ہمیشہ کے لیئے غروب ہوگیا

Moin Akhtar Funeral

Moin Akhtar Funeral

ان کے انتقال کی خبر نے پورے پاکستان کو سوگوار کردیا معین اختر شو بز کی دنیا کا ایک چمکتا ستارہ ہونے کے ساتھ درویش صفت انسان بھی تھیان کے انتقال کے بعد اداکار لہری کے علاوہ ایسے بے شمار نام سامنے آئے جن کی وہ مالی معاونت کیا کرتے تھے شہر کراچی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھوں نے قدر محفوظ علاقے ملیرکینٹ میں سکونت اختیار کرلی تھی میں خود معین اختر کے جنازے میں شامل تھا میں نے اپنی زندگی میں کسی اداکار کے جنازے میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی تھی ہر آنکھ اشکبار تھی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ان کے مداح تھے۔

جنازہ دیکھ کر محسوس ہوتا تھا گویا پورا شہر امڈ آیا ہو آج معین اختر قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قبرستان میں ابدی نیند سورہے ہیں ان کی قبر آج بھی کچی ہے میں جب بھی وہاں ان کی قبر پر جاتا ہوں ان کی مغفرت کی دعا کے ساتھ یہ الفاظ ضرور کہتا ہوں اے اللہ معین اختر نے عمر بھر لوگوں کو خوش رکھا تو انہیں ہمیشہ خوش رکھنا۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ معین اختر کے نام سے ایک اکیڈمی کو قیام عمل میں لایا جائے جہاں نئے آنے والے اداکاروں کی رہنمائی کی جاسکے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج میڈیا کی آزادی ہونے کے باوجود کوئی اداکار معین اختر کی سی بہادری سے اس معاشرے میں پھیلی برائیوں کو حکومتی ایوانوں تک پہنچا رہا ہو۔

Muhammad Arshad Qureshi

Muhammad Arshad Qureshi

تحریر : محمد ارشد قریشی