قانون و سزا کا خوف ہی انسان کو جرم و گناہ سے روکتا ہے : جی کیو ایم

Law

Law

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری شجاعت کی یہ بات صادق ہے کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے کیونکہ سزا کا خوف انسان کو گناہ سے روکتا اور جزا کا لالچ نیکی کیلئے اکساتا ہے۔

پاکستان میں چونکہ قانون کی عملداری صرف کمزور و محکوم طبقات کیلئے لازم ہے اور طاقتور ‘ با اختیار ‘ مقتدر اور سرمایہ دار طبقات اس سے ماورا ہوچکے ہیںاسلئے انہیں سزا کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ بلا خوف ملک وقوم کے مفادات کیخلاف ہر قبیح و گھٹیا کام اور ہر جرم و گناہ کر رہے ہیں۔

وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اسلئے ڈاکٹر قدیر خان کے مطالبے کے مطابق وطن عزیز اور قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے ملک سے طبقاتی نظام کا خاتمہ اور قوانین کی پاسداری ہر ایک پر یکساں لازم بنانے کے ساتھ بلا امتیاز احتساب اور گنہگاروں کو سخت ترین سزائیں دیکر نشان عبرت بنانا ناگزیر ہوچکا ہے اور اس میں جتنی تاخیر کی جائے استحصالی و مقتدر طبقات کی دیمک وطن عزیز کی جڑوں اتنی ہی گہرائی تک کھوکھلا کرتی جائے گی۔