لیہ کی خبریں 15/2/2017

Layyah

Layyah

لیہ : اللہ کا ذکر کرنے سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے نزدخان دی ہٹی سردار خان نیازی کی والدہ کی قل خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وقت اللہ اوراس کے رسول کا ذکر کرنا چاہیے۔اس سے زبان اور دل لغزشوں سے محفوظ رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ جب تک ذکرخداورذکررسول کرتے رہیں گے، ہمارے نامہ اعمال میںنیکیاں لکھی جاتی رہیں گی۔ یہی نیکیاں اپنے فوت شدہ رشتہ داروں اورامت مسلمہ کوایصال ثواب کردیں توہمارے اجرمیں کمی ہوئے بغیرسب کوبرابرکاثواب ملے گا۔قل خوانی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()مسجدحمزہ جی ٹی ایس اڈہ میںمنعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے مولانامشتاق احمدنقشبندی نے کہا ہے کہ محبت رسول میں کیاجانے والاہی نیک عمل قبول ہوتاہے۔ صدارت حافظ غلام محمدباروی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی نے حاصل کی۔محمداسلم ساجد، عمران احمدخان، عبدالرشیدخان، حافظ عبدالحمیدچشتی، محمدصدیق پرہار،محمدآفاق ، کامران چشتی اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولانامشتاق احمدنقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک سے محبت جماعت اہلسنت کااثاثہ ہے۔انہوںنے کہاکہ حقوق العبادمیں سب سے پہلاحق نبی پاک سے محبت کرنا، نبی پاک کاادب کرنااوراطاعت کرناہے۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ() میلادکمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام محفل میلادمصطفی اٹھارہ فروری بروزہفتہ دن گیارہ بجے محفل فیض آبادمیں عبدالرحمن کی رہائش گاہ پرمنعقدہورہی ہے۔ جس میں پیرسیّد سعیداحمدشاہ گیلانی خطاب کریں گے۔معروف نعت خواںبھی تشریف لارہے ہیں۔یہ بات حافظ عبدالحمیدچشتی آرگنائزرسگ حسنینیہ نے بتائی۔