لیہ کی خبریں 28/12/2015

Layyah

Layyah

لیہ (سٹاف رپورٹر) سابقہ امیدوار کونسلر مہر فیروز نمبردار قبضہ مافیا کا چٹی دلال نکلا۔منشیات فروش اور قحبہ خوانوں کی سرپرستی کا بھی انکشاف ،عوام میں شدید غم و غصہ،اعلیٰ حکام سے مذکورہ شخص کے خلاف فوری کاررائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق سابقہ امیدوار کونسلر مہر فیروز نمبردار نے قبضہ مافیااور منشیات فروشوں کی سرپرستی شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق مہر فیروز نمبردار نے مبینہ 50ہزار روپے ریٹ مقرر کرکے عوام کی زمینوں پر ناجائز قبضہ شروع کردیا ۔جبکہ پانچ مرحلہ سکیم،عیدگاہ و دیگر جگہوں پہ قحبہ خانوں کی سرپرستی کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،جبکہ شہر بھر میںجگہ جگہ منشیات فروشی میں بھی مہر فیروز کے ملوث بارے اطلاعات ہیں۔ عوام میں مذکورہ شخص کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ نے کہا کہ مہر فیروز جسے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں بری طرح شکست دی تھی اس نے عوام سے انتقام کا انوکھا راستہ اپناتے ہوئے عوام کی زمینوں پر قابضین سے ایکا کرکے عوام کے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے جس سے عوام اب خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔اس لیے ضلعی انتظامیہ خاص کر ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین کو چاہیے کہ مذکورہ شخص اور مذکورہ پولیس محرر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ عوام میں موجود ڈر ختم ہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں قبضہ مافیا کا بڑا گروہ متحرک ،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں کچھ عرصہ سے قبضہ مافیا کا بڑا گروہ متحرک ہونے کی وجہ سے عوام خود کو غیر محفوظ پا رہے ہیں جن کا سرغنہ محمد اقبال،محمد الیاس اور محمد اصغر خان ہیں،مذکورہ گروہ نے لیہ کے مختلف علاقوں میں عوام کو بااثر افراد سے روابط دیکھا کر شہریوں کی زمینوں پر قابض ہورہے ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروہ اب تک سینکڑوں ایکٹر اراضی پر ناجائز قابض ہوچکا ہے۔جس سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔شہریوں کا ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین اور ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد سے مذکورہ گروہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے خلا ف فوری کاررائی نہ کی گئی تو لیہ چوک اعظم روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے۔