لیہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ : تین دہشت گرد ہلاک، تین گرفتار

Police

Police

لیہ (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتارکر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے متعلق اطلاع پر ایک ٹیم نے لیہ ہ کے علاقے چوک اعظم میں چھاپہ مارا۔ ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جبکہ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکے۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔ ہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بارود ،دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔