لیہ کی خبریں 26/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ: شادی آسان کرو تحریک رسم و رواج، فضول اخراجات اور مطالبات کے خاتمے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار شادی آسان کرو تحریک کے بانی محمد صدیق پرہار نے شادی آسان کرو تحریک کے بارے میں شہریوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ اللہ بخش، قادربخش، محمدرمضان، محمداسلم، منیراحمد، قدیراحمد، محمدنواز،عبدالرشید، غلام علی، غلام حیدر، غلام اکبر، رحیم بخش، محمدبخش،غلام عباس، سعیداحمد، محمدیونس، محمد ریاض، محمدعامر،محمداشرف، حاجی محمد،غلام یاسین،محمدمشتاق اور دیگر شہریوں نے الگ الگ ملاقات میں محمدصدیق پرہارسے شادی آسان کروتحریک کے بارے میں وضاحت جانناچاہی توانہوںنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی آسان کروتحریک چلانے کامقصدشادی بیاہ کے سلسلہ میں معاشرہ میں رائج فضول رسومات، غیرضروری اخراجات، بے جامطالبات کے خاتمے،شادی بیاہ کی تقریبات کوسادہ اورآسان بناناہے۔انہوںنے کہاکہ شادی آسان کروتحریک میں عوام کی دلچسپی اس بات کاثبوت ہے کہ عوام معاشرہ میں پائی جانے والی غیرضروری رسومات کاخاتمہ چاہتے ہیں۔تمام افرادنے شادی آسان کروتحریک کی حمایت اورتحریک کاپیغام دیگرلوگوں تک پہنچانے کابھی اعلان کیا۔
لیہ()انجمن اخبارفروشاں کے نائب صدرمحمداسد کے چچاغلام رسول مرحوم کانمازجنازہ جنازہ گاہ شیخ جلال الدین میں اداکیاگیا۔نمازجنازہ میں سابق تحصیل ناظم ملک منظورحسین جوتہ، کونسلر میونسپل کمیٹی کامران روحانی، قاری غلام یاسین نقشبندی، صدرانجمن اخبارفروشاں زین علی کھوکھر، سنیئرنائب صدرثناء اللہ گرواں، جنرل سیکرٹری طارق یاسین، سیکرٹری اطلاعات حسن علی قریشی، پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہار کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ مرحوم کی قل خوانی چھبیس مارچ بروز اتوار صبح ٩ بجے ان کے گھرکے ساتھ اداکی جائیگی۔
لیہ() انجمن اخبارفروشاں لیہ کے صدرزین علی کھوکھر، سینئر نائب صدر ثناء اللہ گرواں،جنرل سیکرٹری طارق یاسین، سیکرٹری اطلاعات حسن علی قریشی ، پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہار نے اخبارفروش کونسلر یونین کونسل تھل جنڈی غلام فریدسیال کے نواسے اوراخبارفروش محمدرفیق کی بھابھی کی وفات پرگہرے غم اورافسوس کااظہارکیا ہے۔ مرحومین کے لیے والدین کے لیے باعث نجات اوردعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔