لیہ کی خبریں 15/1/2017

Layyah

Layyah

لیہ: تعلیمات رسول پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے جامع مسجد غوثیہ پل لیہ مائنر میں میلاد کمیٹی جامع مسجد غوثیہ پل لیہ مائنر کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالطیف باروی، قاری محمداسماعیل نظامی اورقاری عبدالغفورچشتی نے حاصل کی۔حافظ احمدبخش ،محمداسلم ساجد، منظورحسین ماہتابی،پیرخالدسراجوی،سرفرازاقبال، شیخ کاشف سجاد، صادق سلیم مدنی،محمودعلی سراجوی،حافظ اخترچشتی،کامران چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی سیرت مبارکہ میں ترقی کرنے کے راہنمااصول موجودہیں۔اللہ تعالیٰ ہروہ عبادت قبول کرتا ہے جومحبت رسول میںکی جائے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی نے چالیس سال عشاء کے وضوسے فجرکی نمازاداکی۔مریدجہاں بھی ہووہ اپنے پیرومرشدکی نگاہوںمیںہوتا ہے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم، صحابہ کرام، اولیاء کرام اب بھی مددکرتے ہیں۔محفل میلادمصطفی سے جنرل سیکرٹری تنظیم آئمةالمساجدجماعت اہلسنت لیہ شہرمولانامظفرحسین باروی اورمولاناعبدالخالدانصاری نے بھی خطاب کیا۔ حافظ مزمل شہروزنقیب محفل تھے۔ محفل میلادمصطفی میں علامہ عبدالمجیدطاہر،یاسرادریس، خالدحسین،عثمان غنی،حافظ ابوبکر،محمدراجہ سمیت عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()ثناء خوان مصطفی، نعت گوشاعر،کالم نویس محمدصدیق پرہارنے شادی آسان کروتحریک چلانے کااعلان کردیا۔یہ اعلان انہوں نے جامع مسجدگلزارمدینہ ریلوے کالونی لیہ میںنمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ اسلام میں شادی کرنابہت آسان ہے۔ ہم نے دیکھادیکھی میں شادی کرنامشکل بنادیا ہے۔شادی میں حق مہر،دعوت ولیمہ اورجہیزکے علاوہ کوئی چیزضروری نہیں ہے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیںکوئی شخص سادگی اورکم اخراجات سے شادی کے تومعاشرہ اس کوجینے ہی نہیں دیتاکہ یہ نہیںہوسکتا تھا، وہ نہیںہوسکتاتھا؟ ایسانہیںکرسکتے تھے توشادی کیوںکی۔انہوںنے کہا کہ رہائش کے لیے مکان نہ ہوتووہ بنایاجاناچاہیے۔انہوںنے شادی آسان کروتحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جواس تحریک میں شامل ہوناچاہے تواس کی کوئی فیس نہیں ہے۔صرف مسلمانوںکواس بات پرآمادہ کرنے کی کوشش کرناہے اورانہیں آگاہی دینا ہے کہ وہ شادی کومشکل نہیںآسان بنائیں۔