لیہ کی خبریں 27/2/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ شریعت میں جہیز دینے کی کوئی پابندی نہیں۔ جہیز کی رسم نے ہمارے معاشرے میں نکاح کو ایک انتہائی مشکل عمل بنا دیا ہے ،نکاح کے عوض کسی طرح کے مال کالین دین جائز نہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے شادی آسان کروتحریک کے بانی محمد صدیق پرہار کی طرف سے بھیجی گئی ای میل کے جواب میں بھیجی گئی ای میل میںکیا۔انہوںنے کہا ہے کہ جہیزبہت ساری معاشرتی خرابیوںکاحامل ہے،سب سے بڑی خرابی شادی اورنکاح میں رکاوٹ ہے۔بعض اوقات، تعلیم یافتہ، باصلاحیت ،خوبصورت دیندار اور بااخلاق لڑکیاں جہیزکی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے بن بیاہی رہ جاتی ہیں۔ اس رسم کے پھیلائومیںمعاشرے کی مجموعی بے حسی، خودغرضی،لالچ اورخداخوفی کی کمی شامل ہیں۔لیکن سب سے بڑی وجہ ہندوانہ رسوم ہیںجوہمارے معاشرے میںبے لگام میڈیاکے ذریعے درآئی ہیں۔غیرملکی چینلزکے ڈراموں اورفلموںنے ہم سے ہماری ثقافت کوچھین کراپنی ثقافت کومسلط کردیاہے۔نکاجتنامشکل ہوگابدکاری اتنی عام ہوگی،نکاح جتناآسان ہوگاگناہ کے دروازے اتنے ہی بندہوںگے۔سدّ ِ ذرائع کے طورپرجہیزکی رسم کی مخالفت ضروری ہے۔شریعت میںجہیزدینے کی کوئی پابندی نہیں۔اپنی جوابی ای میل میںمفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ خاتون جنت کوسرکاردوجہاں نے جوجہیزدیا وہ ہمارے معاشرے میں رائج جہیزکی طرح نہیںتھا بلکہ خانہ داری کی کم ازکم بنیادی ضروریات تھیں۔مفتی منیب الرحمن نے مزیدکہا ہے کہ اگر(دولہا)لڑکاغربت کی وجہ سے گھرکاضروری سامان خریدنے کی قدرت بھی نہ رکھتاہواس صورت میںلڑکی (دلہن)کے والدین اگراس کے ساتھ مالی تعاون کرناچاہیںتوحرج نہیں بلکہ ثواب ہے۔موجودہ دورمیں رائج جہیزکسی بھی صورت جائزنہیں۔آج کے دورمیں جہیزکی صورت میںدیاجانے والاسامان تعیشات ایک معاشرتی لعنت ہے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ نکاح کے عوض کسی طرح کے مال کالین دین جائزنہیں۔انہوںنے کہا کہ عورت اپنے نکاح کے عوض جومال دے وہ باطل ہے اس لیے کہ نکاح میں عوض عورت پرنہیں بلکہ حق مہرکی شکل میںمردپرہے۔مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ لڑکی(دلہن) والوںکالڑکے (دولہا)سے حق مہرکے سواکسی اورشے کامطالبہ رشوت اورباطل ہے۔مرد(دولہا)نے حق مہرکے سوانکاح کے عوض جورقم وغیرہ دی وہ واپس لے سکتاہے۔اس لیے کہ یہ رشوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار)رسول کریم علم کاشہراورمولاعلی اس کادروازہ ہے۔ ان خیالات کااظہارعلامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے محلہ منظورآبادمیںشیخ منیراحمدکی رہائش گاہ پرمنعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ نبی کریم نے مولاعلی کی پرورش کی۔سرکاردوعالم نے اپنے قریبی رفقاء کودین اسلام کی دعوت دی توبچوںمیں سب سے پہلے مولاعلی نے اسلام قبول کیا۔انہوںنے کہا کہ مولاعلی نمازعصرقضاء ہوگئی تونبی اکرم کی انگلی مبارک کے اشارے سے ڈوباہواسورج واپس آیاجس کے بعدمولاعلی نے عصرکی نمازاداکی۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوںسے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار) ضلع لیہ میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت ڈی ایچ کیو ،چھ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈینگی کنٹرول روم ،ڈینگی کاونٹراور ڈینگی وارڈ بنانے کے علاوہ ایمرجنسی یا بریک ڈائون کی صورت میں ڈینگی کنٹرول سپرے سکواڈ ترتیب دے دیا گیا ہے ۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے مختلف ٹریننگ سیشن کے اختتام کے بعد ڈینگی کنٹرول پروگرام ترتیب دینے کے موقع پر متعلقہ افسران کے اجلاس صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر سجاد حسین اور سی ڈی سی انسپکٹر محمد اکرم بلوچ کو ڈینگی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ انسدادڈینگی کے لیے مختلف سیشن کے تحت ٹریننگ کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میںایچ ڈی یوبنایا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال و تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر رہسپتالوں میں ایک ڈاکٹر بطور ڈینگی فوکل پرسن خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ یونین کونسل کی سطح پر 1 آوٹ ڈو ر اور3 ان ڈور ٹیمیں لاروا کے خاتمے اورعوام کو ڈینگی سے بچاو کی آگاہی کے بارے میںبتایا جارہا ہے۔یونین کونسل کی سطح پر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کو ڈینگی کنٹرول پروگرام کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ جو اپنی متعلقہ یونین کونسل میں لوگوں کو ڈینگی بخار کے متعلق آگاہی اور ساتھ ہی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کی مانیٹر نگ کریںگے ۔ اجلاس میں سی ڈی سی انسپکٹر محمد اکرم بلوچ نے بتایا ڈینگی سے بچاو مہم میں پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لیہ کے تمام فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کرا دی گی ہے دوسرے مرحلے میں 8 راونڈ پر مشتمل سروے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جوکہ یکم مارچ 2017 ء سے کام کریں گا اور اربن یونین کونسل میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی نگرانی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ان ڈور سروے کریں گی۔ جبکہ تمام فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرپبلک ہیلتھ انسپکٹر اسرار حسین کو رپورٹ کریں گی۔ جس کی روشنی میںکسی بھی ایمرجنسی یا بریک ڈاون کی صورت میں ترتیب شدہ ڈینگی کنٹرول سپرے سکواڈکو متحرک کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈاکٹرامیر عبداللہ سامٹیہ نے ڈینگی کنٹرو ل پروگرام کو کام یاب بنانے کے لیے مزید محنت سے خدما ت سرانجام دینے کی ہدایت کی۔