لیہ + کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/4/2016

Sweets

Sweets

لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت صحت تعلیم جیسی سہولیات دینے میں ناکا م ہوچکی ہے آئے روز لاشیں حکومت 10روز گزرنے کے بعد بھی زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیتھ آف کازکا پتہ نہیں چلا سکی اگر پہلے شخص کی موت پر تحقیق کر لی جاتی تو 28بے گناہ لوگوں کو بچایا جا سکتا تھاحکومتی سلوک پر دُکھ ہوا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے MPAو ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار شہاب الدین خان سیہڑکے ہمراہ چک نمبر 105سمیت دیگر چکوک میں زہریلی مٹھائی سے مرنے والے افراد کے گھروں میں جا کر تعزیت کرنے کے بعد MPAتحریک انصاف حاجی عبدالمجید خان نیازی کے ڈیرے پر اُن کے والد حاجی عبدالواحد خان نیازی مرحوم کی فاتح خوانی کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوںنے کہا کہ دیر سے ہونے والا انصاف انصاف نہیں ہوتا موجودہ حکومت اپنی ترجیعات بدلے اور جنوبی پنجاب محرومیوں کا آزالہ کرتے ہوئے یہاں پر تعلیم خصوصا ہسپتالوں میں توجہ دے انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقع لاہور میں ہوتا تو قیامت برپا ہو جاتی سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لئے بھر پور کوششیں کیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پنجاب ااسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں اور سینٹ سے منظور کرایا اگر ن لیگ ہمیں سپورٹ کرتی تو آج یہ صوبہ بن چکا ہوتا انہوں نے کہاکہ ہم 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیئے ،NFSوارڈ کے ساتھ PFSوارڈ بھی ہونا چاہئے اگر لوگوں کی محرومیوں کا ازالا نہ ہوا تو پھر ایسے حادثات ہوتے رہیں گے اس صورت میں مزید متاثرہ افراد کی زندگیاں بھی داؤ پر لگتی نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا پانامہ پیپر پر حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں تسلیم کر لیا ہے لیکن TORبھی طے کر لیے جاتے پالیمنٹ 18کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے وہاں بات ہونی چاہیے جب اسمبلی میں بیٹھے لوگ اپنا رول ادا نہیں کریں گے تو پھر لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا جب ان سے پوچھا گیا تو کہ اگر آپ کودوبارہ وزیر اعظم بننے کا موقع ملا توتین کام کیا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ آپ میرے لئے یہ بد دعا مت کریں۔اس موقع پر سابق MPAمہر ارشاد سیال ،خواجہ رضوان عالیم ،راؤساجد علی،ڈاکٹر جاوید کُنجال ،ڈاکٹر جاوید صدیقی،عبدالرؤف لودھی سابق MNAملک غلام حیدر تھند ،سردار طارق عظیم کھر ،ناصر گجر،ملک ابرار بھمب سمیت درجنوںافراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ +کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) جب تک جنوبی پنجاب کو استہصال اور جبر کا شکار رکھا جائے گا ہمیں اس قسم کے سانحات برداشت کرنا ہوں گے زہریلی مٹھائی سے 28افرادکی ہلاکتیں بہت بڑا سانحہ اور تکلیف دے ہے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمدخان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صحت تعلیم زراعت اور ضلعی ترقیاتی فنڈ ٹرین کیلئے لاہور منگوا لئے جائین گے تو پھر یہاں صحت کی بہتری کیسے ممکن ہو گی ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ بیڈ ڈاکٹروں کا سٹاف بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے لوگ بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیںانسانی جان کی قیمت 40ہزا روپے لگائی جارہی ہے جو کہ انتہائی شرم ناک ہے ہم جنوبی پنجاب کو محروم رکھنے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتالوں کی صورتحال پر توجہ دی جائے تاکہ آئیندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔