لیہ، راجن پور اور مظفرگڑھ اضلاع کے 131 دیہات زیرِآب

Flood In Pakistan

Flood In Pakistan

لیہ (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث لیہ، راجن پور اور مظفر گڑھ اضلاع کے 131 دیہات زیرِآب آ گئے۔ ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث ضلع لیہ کے 71 دیہات زیرِآب آئے ہیں، جن میں 57 دیہات تحصیل لیہ اور 14 تحصیل کہروڑپکا میں واقع ہیں۔

راجن پور کے 50 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مظفر گڑھ کے بھی 10 دیہات پانی میں گھر گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان دیہات سے انتظامیہ نے بروقت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ موقع پر ہر قسم کی صورتحال کو مانیٹر کیاجا رہا ہے، سیلاب سے کسی بھی مقام پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔